کے الیکٹرک کو1 ہزار میگاواٹ مفت بجلی دے رہے ہیں، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

کے الیکٹرک شہریوں سے صرف 1150میگاواٹ کی وصولی کرتا ہے، وزیرخزانہ

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک 1150 میگاواٹ کی وصولی شہریوں سے کرتا ہے، اور اسے وفاق کی جانب سے ایک ہزار میگا واٹ مفت بجلی دی جاتی ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ کے الیکٹرک کی ماہانہ سیل اوسطاً 2150 میگا واٹ ہے، اور اس میں سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو مفت دے رہی ہے۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک شہریوں سے صرف ساڑھے گیارہ سو میگاواٹ کا بل وصول کررہا ہے، اور باقی ایک ہزار میگا واٹ وفاق کے الیکٹرک کو مفت بجلی فراہم کرتا ہے، جس کے پیسے کے الیکٹرک نہیں دیتا۔

KElectric

Miftah Ismail

Tabool ads will show in this div