ملک بھر میں 9 اور 10 محرم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
ملک میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، پاور ڈویژن کی ہدایت
حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کو ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت توانائی و پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھر میں 9 اور 10 محرم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اس حوالے سے پاور ڈویژن نے بجلی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
پاور ڈویژن کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ 9 اور 10 محرم کو ملک میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے، بجلی کی پیداواری کمپنیاں طلب کے مطابق بجلی پیدا کریں۔
وزارت پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ تقسیم کار اور پیداواری شعبے کے ملازمین 24 گھنٹےخدمات انجام دیں گے، 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کے باعث بجلی کی طلب کم ہو گی۔
Loadshedding
power short fall
تبولا
Tabool ads will show in this div