کراچی کے علاقے صدر میں بم دھماکے کا اہم ملزم گرفتار

23 سالہ شیراز احمد کی گرفتاری حب ریور روڈ سے عمل میں آئی

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے 12 مئی کو کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے بم دھماکے میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کے دوران ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے حب ریور روڈ پر کارروائی کرکے صدر دھماکے میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔

زبیر نذیر شیخ نے کہا کہ گرفتار ملزم کا نام شیراز احمد ہیے جو کہ واقعے کے بعد دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی تابڑ توڑ کارروائی پر فرار ہوگیا تھا اور چند روز قبل ہی واپس آیا تھا۔

23 سالہ ملزم شیراز احمد کا تعلق سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کی تحصیل شہداد کوٹ سے ہے اور وہ 6 سال قبل حب منتقل ہوا تھا۔

شیراز احمد ماضی قریب میں ملازمت کے لئے دبئی بھی جاچکا ہے۔ 2015 میں ملزم نے دہشت گرد تنظیم سندھ ریوولیشنری آرمی (SRA) میں شمولیت اختیار کی تھی۔

واقعے کا پس منظر

12 مئی 2022 کی رات کراچی کے مصروف ترین تجارتی مرکز صدر میں یونائیٹیڈ بیکری کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق جب کہ کئی زخمی ہوئے تھے۔

دھماکا خیز مواد ایک سائیکل میں رکھا گیا تھا اور دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا۔

سائیکل کو جائے وقوعہ پر سائیکل لانے والا ملزم اللہ ڈنو واقعے کے چند روز بھد ہی ایک کارروائی میں ہلاک ہوگیا تھا۔

Karachi Blast

sadar blast

Tabool ads will show in this div