کروشیا میں زائرین کی بس الٹنے سے 12 افراد ہلاک

تمام افراد پولینڈ سے بوسنیا میں ایک کیتھولک عبادت گاہ جا رہے تھے

کروشیا میں پولش زائرین کی بس الٹنے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام نے بتایا کہ حادثے میں 31 مسافر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے، حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد پولینڈ کے شہری تھے جو بوسنیا میں ایک کیتھولک عبادت گاہ جا رہے تھے۔

پولینڈ کے وزیر انصاف اور پراسیکیوٹر جنرل نے وارسا پراسیکیوٹرز آفس کو حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے،

کروشیا کے وزیر اعظم آندریج پلینکوویچ نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ حکومت متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، مقامی میڈیا کے مطابق پولینڈ کے دو وزرا اس واقعے کے تناظر میں کروشیا روانہ ہوگئے ہیں۔

croatia

poland

BUS ACCIDENT

Tabool ads will show in this div