بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 13 افراد ہلاک

متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، بھارتی میڈیا

بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست بہار کے ضلع سارن میں پیش آیا جہاں ایسے واقعات پہلے بھی ہوچکے ہیں، 12 افراد تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد آخری رسومات کیلئے لواحقین کے حوالے کردیا گیا، یہ لاشیں جیسے ہی گاؤں پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔

واقعے کے بعد شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں 100 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جن سے بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بہار میں مقامی حکومت کی جاانب سے شراب کی فروخت پر مکمل پابندی ہے لیکن اسکے باوجود ضلع سارن میں گزشتہ 12 ماہ کے دوران شراب پینے سے 50 سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔

انڈیا

bihar

SPURIOUS LIQUOR

Tabool ads will show in this div