جوہری ہتھیار کسی بھی وقت چلنے والی بندوق کی طرح ہوتے ہیں،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

انسانیت اس بندوق سے کھیل رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گیٹریس نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیار کسی بھی وقت چلنے والی بندوق کی طرح ہوتے ہیں اور انسانیت اس بندوق سے کھیل رہی ہے۔

جاپان کے شہر ہیروشیما میں جوہری بم گرانے کے 77 برس مکمل ہونے پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینتونیوگیٹریس بھی شریک تھے۔

انھوں نے یوکرائن جنگ کے باعث درپیش خطرات اور مشرقی وسطی کے حالات پر سنگین صورتحال سے خبردار کیا۔

سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پلک جھپکتے ہی ہزاروں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے تھے اور مرد،خواتین اور بچے ہولناک آگ کی لپیٹ میں آئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ زندہ بچ جانے والے افراد ریڈیائی لہروں کے باعث مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے۔

اینتونیوگیٹریس نے سوال اٹھایا کہ ہمیں یہ پوچھنا چاہئے کہ ہم نے آگ اور دھویں کے اس بادل سے کیا سبق حاصل کیا جو اس شہر کے اوپر دھماکے کے بعد تھا؟

انھوں نے خبردار کیا کہ آج کل جوہری ہتھیاروں سے خطرات بڑھ رہے ہیں۔

japan

ANTONIO GUTERRES

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div