عالمی مارکیٹ میں کمی اور پاکستان میں سونا 1600 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کی کمی

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے بڑھ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1777 ڈالر پر آگئی۔

دوسری جانب پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1600 روپے اور 1372 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیتموں میں اضافے کے بعد کراچی، لاہور، پشاور، ملتان، حیدرآباد، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 43 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 23 ہزار 28 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس پاکستان میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1620 روپے اور 1388 روپے پر مستحکم رہی۔

Gold Price

Gold rates

Tabool ads will show in this div