اختیارات اوروسائل مقامی نمائندوں کونہ دینےتک ملک نہیں چل سکتا،مصطفیٰ کمال
پاک سرزمین پارٹی کےچئیرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اختیارات اور وسائل مقامی نمائندوں کونہیں دینے تک پاکستان نہیں چل سکتا لیکن پاکستان میں لوکل گورنمنٹ کا تصورہی نہیں ہے۔
کراچی میں نیب کورٹ کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ شہر میں بارشوں نےسڑکیں تباہ کردی ہیں، انفرا اسٹریکچربرباد ہوگیا اور80 فیصدعلاقوں میں پینے کا پانی نہیں ہے۔
انھوں نے دو ٹوک کیا کہ کراچی اورحیدرآباد کو کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کے پاس پاک سرزمین پارٹی کے سوا کوئی آپشن نہیں۔
مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ سال 2005سے سال 2010 تک کراچی کو ہم نے بنایا تھا،وہی اب تک چل رہاہے۔
انھوں نے کہا کہ کراچی کا مسئلہ چوری کا نہیں بلکہ چوکیداری بدلنے کا ہے۔جس گھر کا چوکیدار چوروں سے مل جائے اس گھر کو کوئی لٹنے سے نہیں بچا سکتا ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ بارشوں نے بلوچستان کا حلیہ بگاڑ دیا ہے اورسب کچھ تباہ ہوگیا لیکن وزیراعظم کا ہیلی کاپٹرسے دورہ کرنےکے سوا ان کےدکھوں کامداوا نہیں۔