گڈوبیراج میں درمیانے درجے کا سیلاب برقرار
پانی کی آمد 4 لاکھ 16 ہزار954 کیوسک ریکارڈ
گڈو بیراج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔
فلڈ کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج کے مقام پرپانی کی آمد 4 لاکھ 16 ہزار954 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ یہاں پانی کا اخراج 3 لاکھ 86 ہزار589 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گڈوبیراج پر19 ہزار کیوسک پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔
کچے کےعلاقے اس وقت زیرِ آب ہیں اور ان علاقوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
گڈو بیراج میں پانی کی سطح میں اضافہ کے بعد بندوں پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا ہے۔