نئی دلی:میٹرواسٹیشن میں خاتون کےساتھ بدتمیزی کرنے والےافرادگرفتار

سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزمان کی شناخت

نئی دلی میٹرواسٹیشن میں خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے دو افراد پولیس نے گرفتار کرلئے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق قومی راجدھانی کناٹ پلیس کے مرکز میں واقع راجیو چوک میٹرو اسٹیشن پر خاتون کے ساتھ دو افراد نے بدتمیزی کی۔

پولیس نے میٹرو اسٹیشن پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزمان کی شناخت کرلی۔ ملزمان پانڈو نگر اور ماڈل ٹاؤن کے رہائشی ہیں۔ ان کے نام لوبگا اور شیواوم گپتا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ متاثرہ خاتون نے 3 مئی کو ٹویٹ کرکے پولیس سے شکایت کی تھی جس کے بعد دہلی پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

پولیس ٹیم نے مشتبہ افراد کی جانب سے سفر کے لیے استعمال کیے گئے میٹرو کارڈ کی تفصیلات حاصل کیں اور ان کی گرفتاری کے لیے ان کے میٹرو اسٹیشن کے داخلی اورخارجی راستوں پر پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں ملا ہے۔ ملزم ایک کمپنی میں سینئر منیجر ہے جب کہ ملزم شیو اوم گپتا دہلی یونیورسٹی سے ایم بی اے کررہا ہے۔

انڈیا

DOMESTIC VIOLENCE

Tabool ads will show in this div