شعیب اختر کے گھٹنوں کے آپریشن،مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
ان کے گھٹنوں کے اب تک 5 آپریشنز ہوچکے ہیں
پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے گھٹنے کے آپریشن کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ان کے گھٹنوں کے اب تک 5 آپریشنز ہوچکے ہیں اور امید ہے کہ یہ چھٹا آپریشن آخری ہوگا اور انھیں درد سے ہمیشہ کے لئے نجات مل جائے گی۔
شعیب اختر نے پاکستان کے لیے کھیلنے کو باعث فخر قرار دیا اور کہا کہ وہ اس آپریشن کے لیے کافی عرصے سے انتظار کررہے تھے تا کہ ٹھیک ہوکر دوبارہ ہلکی پھلکی کرکٹ شروع کرسکیں۔
اسپیڈ اسٹار کا کہنا تھا کہ اس سرجری میں دونوں گھٹنوں کی جزوی تبدیلی ہوگی اور یہ 8 گھنٹے طویل سرجری ہوگی۔ سرجری کے بعد تقریبا 3 ہفتے کا آرام کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ شعیب اختر نے پاکستان نے لئے 1997 سے 2011 تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی۔