تحریک انصاف کی بیوروکریسی میں بھی اپنوں پر نوازشات

محمودالرشید کے بھائی کو اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ تعینات کیا گیا

تحریک انصاف کے رہنما اور موجودہ صوبائی وزیر پنجاب محمودالرشید کے بھائی کو عثمان بزدار دور میں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ تعینات کردیا گیا تھا۔

تحریک انصاف نے ساڑھے سال جہاں دیگر طریقوں سے اپنوں کو نوازا وہیں بیوری کریسی میں بھی اپنوں کو بھرپور طریقے سے نوازنے کا سلسلہ رکھا۔

تحریک انصاف کے نومنتخب وزیربلدیات پنجاب محمود الرشید جو عثمان بزدار دور میں بھی صوبائی وزیر تھے، ان کے بھائی کو عثمان بزدار دور میں اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ تعینات کردیا گیا تھا۔

تحریک انصاف کی حکومت جانے کے بعد جب حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب بنے تو انہوں نے تقرریاں و تبادلے کئے اور محمود الرشید کے بھائی حامد رشید کو بھی تبدیل کردیا گیا۔

اب ایک بار پھر پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت آچکی ہے اور محمود الرشید کی کوششوں سے ان کے بھائی حامد رشید کو ایک با پھر بطور اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ تعینات کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے خصوصی احکامات پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت طارق علی بسرا کو ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ آفس، محمود الرشید کے بھائی حامد رشید کو اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ جب کہ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ لاریب اسلم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا۔

Tabool ads will show in this div