بزدار دور میں ہیپاٹائٹس ویکسین کی خریداری میں مبینہ بےضابطگیاں

پرویزالہٰی نے تحقیقات کی منظوری دے دی

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں ہیپاٹائٹس ویکین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، اور اس حوالے سے موجودہ وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے تحقیقات کی منظوری بھی دے دی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں ہیپاٹائٹس ویکسین کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، اور دستاویزات کے مطابق ہیپاٹائٹس کی 15 لاکھ خوراکیں خرید کر 30 لاکھ خوراکوں کا اندراج کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق صوبے کے لئے 15 لاکھ ہیپاٹائٹس ویکسین خوراکیں خریدنے کے بجائے 30 لاکھ کا آرڈر دیا گیا، اور پروگرام مینجر نے دگنی خوراکیں منگوانے کی اجازت بھی طلب نہیں کی، ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام نے 30 لاکھ خوراکوں کی قیمت بھی ادا کی، لیکن خوراکیں 15 لاکھ ہی ملیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے اس حوالے سے تحقیقات کی منظوری دے دی ہے، اور ڈی جی انڈسٹریز تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ مقرر کردیئے گئے ہیں، کمیٹی کو 60 روزمیں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

PTI

corruption case

USMAN BUZDAR

Tabool ads will show in this div