پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی ہم شکل بالی وڈ میں ؟
خود کو Mehwish Hayat جیسا دیکھنے کے حوالے سے بالی وڈ ایکٹریس چترنگدا سنگھ نے جواب دے دیا
انٹرنیٹ پر آج کل مہوش حیات اور بھارتی اداکارہ چترنگدا سنگھ کی ہم شکل ہونے کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے۔ چترنگدا نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے ابھی تک مس مارول نہیں دیکھی لیکن لوگ انہیں مہوش حیات کے حوالے سے پوسٹ ٹیگ کرتے ہیں ۔ بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ مہوش بہت خوبصورت ہیں ، بہت سی تصاویر میں ہم ایک دوسرے سے مماثلت رکھتےہیں
لیکن اب تک مہوش حیات نے اس حوالے سے بات نہیں کی
سوشل میڈیا کے کچھ صارفین نے اس پر تبصرہ کیا ہے
ایک صارف نے چترنگدا کی تصویر پر لکھا کہ مہوش حیات کی طرح لگ رہی ہیں
ایک صارف نے لکھا کہ بہت سے پاکستانی اور بھارتی اداکار ایک دوسرے سے مماثلت رکھتے ہیں
ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ کتنا فخر محسوس کرتے بالی وڈ شخصیات سے ملا کر