‘‘عمران خان کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے’’

مستقبل کی ساری ذمہ داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اسکی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لی کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاسی بد امنی مزید انتشار اور خلفشار پیدا کرے گی، عمران خان اور اس کی پارٹی کو نااہل قرار دینے کی کوشش کرنے والے خود پچھتائیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگست میں سجنے والا سیاسی دنگل ملکی اور عوامی مسائل میں اضافہ کرے گا۔

سابق وفاقی کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کی ساری ذمے داریاں عدلیہ کے کندھوں پر آگئی ہیں، 30 اگست تک اہم وقت ہے۔

IMRAN KHAN

sheikh rasheed

Tabool ads will show in this div