ملک میں بجلی کے شارٹ فال میں نمایاں کمی

شارٹ فال کم ہوکر 6 ہزار 349 ميگا واٹ ہوگيا

ملک میں بجلی کا شارٹ فال کم ہوکر 6 ہزار 349 ميگا واٹ ہوگيا۔

گزشتہ روز بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 461 میگا واٹ تک پہنچ گیا تھا، لیکن آج نمایاں کمی کے ساتھ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 349 ميگا واٹ ہوگيا ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 151 میگا واٹ اور طلب 26 ہزار 500 ميگا واٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق اس ملک میں پانی سے 6 ہزار 500 ميگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس 770 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 8 ہزار 900 میگا واٹ ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع نے بتایا کہ ونڈ پاور پلانٹس 888 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 133 ميگاواٹ ہے، بگاس پاور پلانٹس سے 85 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، جوہری ایندھن سے 2 ہزار 875 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ تاہم اب ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کم ہو کر 6 گھنٹے تک رہ گئی ہے۔

Loadshedding

power short fall

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div