متحدہ عرب امارات پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

سرمایہ کاری کا مقصد پاک امارات اقتصادی روابط کو وسعت دینا ہے

متحدہ عرب امارات پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

اماراتی نیوزایجنسی کے مطابق سرمایہ کاری کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کو فروغ اور مواقع کی تلاش ہے۔ اس سرمایہ کاری کا مقصد پاک امارات اقتصادی روابط کو وسعت دینا بھی ہے۔

اماراتی ایجنسی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درميان سرمايہ کاري کامعاہدہ آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ متحدہ عرب امارات اور پاکستان مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے،اس تعاون میں گیس، توانائی، صحت، بائیوٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبے شامل ہیں۔

اس کےعلاوہ پاک یو اے ای تعاون میں زرعی ٹیکنالوجی،لاجسٹکس، ڈیجیٹل کمیونیکیشن اور مالیاتی خدمات کے شعبے بھی شامل ہیں۔

uae

FUNDS

Tabool ads will show in this div