کراچی: ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی

ڈوبنے والی کشتی میں 11 ماہی گیر سوار تھے
<p>فائل فوٹو : بشکریہ ویتنام نیوز</p>

فائل فوٹو : بشکریہ ویتنام نیوز

کراچی کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی لانچ حادثے کے بعد ڈوب گئی۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثہ کراچی کے ساحلی علاقے دو دریا کے قریب پیش آیا، ماہی گیر کشتی میں سوار کھلے سمندر کی جانب رواں دواں تھے کہ اونچی لہروں کے باعث کشتی ڈوب گئی۔ حادثے کا شکار کشتی میں 11 ماہی گیر سوار تھے۔

حادثے کے بعد ماہی گیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت تیر کر جانیں بچائیں اور تیرتے ہوئے سی ویو کے کنارے تک پہنچے۔ پاکستان فشر فوک فورم کی جانب سے کشتی کے حادثے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

Tabool ads will show in this div