کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش

شہر میں آج گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، اور آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں دو روز کے وقفے کے بعد ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، اور مختلف علاقوں میں آج صبح سے ہی ہلکی اور تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرومندر، میٹروول، صدر، ایف بی ایریا، لیاقت آباد، پاکستان چوک،عائشہ منزل، اولڈ سٹی ایریا، گارڈن، لسبیلہ، تین ہٹی، پی ای سی ایچ ایس، اسکیم 33، شارع فیصل، مسکن چورنگی، بلدیہ ٹاؤن، مچھرکالونی میں بارش ہورہی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، اور یہ سلسلہ 9 اگست تک جاری رہے گا۔ جب کہ 11 سے 13 اگست تک موسلاھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 11 سے 13 اگست کو کراچی کے علاوہ ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد اور میرپورخاص میں بھی موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کااندیشہ ہے، شہری موسم کی صورتحال کو پیش نظر رکھ کر سفر اختیار کریں اور تمام متعلقہ ادارے ان تاریخوں میں الرٹ رہیں۔

Rain

rain in karachi

Tabool ads will show in this div