عمرہ زائرین کیلئے سعودی حکام کا بڑا اعلان

زائرین کیلئے عمرے کی سالانہ کوئی حد مقرر نہیں، سعودی عرب

سعودی عرب حکومت کی طرف سے عالم اسلام کیلئے ایک اچھی خبر آئی ہے، جس میں باور کرایا گیا ہے کہ مسلمان سال میں بار بار عمرہ کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں، عمرہ کی تعداد کی کوئی قید نہیں۔

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلمان عمرہ زائرین کسی بھی فضائی، زمینی یا سمندری راستے سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے مملکت میں آسکتے ہیں، ان کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

اردو العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق وزارت حج سے ایک سوال پوچھا گیا تھا کہ آیا عمرہ مملکت میں داخلے کے ویزے کی قیمت کی ادائیگی کے ساتھ دہرایا جاسکتا ہے؟ تو اس کے جواب میں ایک ٹوئٹ میں وزارت حج نے واضح کیا کہ سال میں عمرہ کی ادائیگی کی سعادت بار بار حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید جانیے: زائرین اب حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے ، خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹا دیں گئی

دوسری جانب وزارت حج نے واضح کیا کہ بیرون ملک سے آنیوالے عازمین مملکت سعودی عرب کے کسی بھی بین الاقوامی یا علاقائی ہوائی اڈے سے داخل اور روانہ ہوسکتے ہیں اور اس کیلئے جدہ ایئرپورٹ سے داخلے کی ضرورت نہیں۔

وزارت حج نے مزید کہا کہ عمرہ کرنے کیلئے (عمرہ کی) درخواست سے پرمٹ جاری کرنا ضروری ہے، بشرطیکہ وہ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص سے رابطے میں نہ ہو۔

umrah

SAUDIA ARABIA

Tabool ads will show in this div