افغان درالحکومت کابل میں بم دھماکا،8 افراد جاں بحق متعدد زخمی

دھماکا خیز مواد کو ریڑھی میں چھپایا گیا تھا، پولیس ترجمان

افغانستان کے درالحکومت کابل کے ایک مصروف مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل کے علاقے سرکاریز میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دہشت گرد تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق دھماکے میں 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکا خیز مواد کو ریڑھی میں چھپایا گیا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا ہزارہ برادری کے علاقے میں واقع ایک مصروف مارکیٹ میں ہوا۔

خیال رہے کہ کابل پر قبضے کے بعد سے طالبان داعش کیخلاف برسرپیکار ہیں تاہم حالیہ دنوں میں طالبان نے داعش کے خلاف آپریشن تیز کر دیا ہے۔

افغانستان

Kabul Blast

Tabool ads will show in this div