گورنر پنجاب نے صوبائی کابینہ سے حلف لینے پر رضا مندی ظاہر کردی

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی 21 رکنی کابینہ کل حلف اٹھائے گی
Aug 05, 2022

پنجاب کابینہ کی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہوگئی، گورنر پنجاب نے حلف کیلئے رضامندی ظاہر کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی 21 رکنی کابینہ ہفتہ کی دوپہر 12 بجے حلف اٹھائے گی۔

ترجمان گورنر پنجاب کے مطابق گورنر بلیغ الرحمان نے صوبائی کابینہ سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جمہوری روایات کو برقرار رکھیں گے، اپنی آئینی اور جمہوری ذمہ داری پوری کرنی ہے۔

گورنر پنجاب کی رضا مندی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی 21 رکنی کابینہ ہفتہ (6 اگست) دوپہر 12 بجے حلف اٹھائے گی۔

مزید جانیے: وزیراعلیٰ پنجاب نے 3 مشیر اور 4 معاونین کا تقرر کردیا

حلف اٹھانے والے صوبائی وزراء میں میاں اسلم اقبال، علی عباس شاہ، سردار محسن لغاری، محمد بشارت راجہ، میاں محمود الرشید، راجہ یاسر ہمایوں، عنصر مجید نیازی، منیب سلطان چیمہ، سردار شہاب الدین، ڈاکٹر مراد راس اور ڈاکٹر یاسمین راشد شامل ہیں۔

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے جاری ناموں کے مطابق خرم شہزاد ورک، ہاشم ڈوگر، آصف نکئی، علی افضل ساہی، نوابزادہ منصور علی خان، حسین جہانیاں گردیزی، غضفر عباس چھینہ، لطیف نذر، سردار حسنین بہادر دریشک اور تیمور ملک بھی کل اپنے وزارت کا حلف اٹھائی گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے 3 مشیران اور 4 معاونین خصوصی بھی مقرر کردیئے ہیں۔

provincial cabinet

CM PUNJAB PERVAIZ ELAHI

BALIGH UR REHMAN

Tabool ads will show in this div