لیڈی گاگا کی فلم “جوکر2” کی کاسٹ میں انٹری

فلم 'جوکر' کا سیکوئل 4 اکتوبر 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا

امریکی گلوکارہ اور اداکار لیڈی گاگا فلم “جوکر2” میں مرکزی کردار ادا کریں گے ۔

گلوکارہ اور اداکارہ لیڈی گاگا نے تصدیق کی ہے کہ وہ آنے والی فلم جوکر: فولی اے ڈیوکس میں جیکوئن فینکس کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

یہ فلم 2019 کے ٹوڈ فلپس کی ہدایت کاری میں بننے والی اینٹی ہیرو فلم ‘جوکر’ کا سیکوئل ہے۔

لیڈی گاگا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر ایک ٹیزر پوسٹ کرتے ہوئے وارنر بروس پروجیکٹ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

جون میں ورائٹی کی طرف سے یہ بتایا گیا تھا کہ لیڈی گاگا فلم جوکر کے سیکوئل میں ہارلے کوئن کے کردار میں نظر آسکتی ہیں، کیونکہ یہ ایک میوزیکل فلم ہونے والی ہے، پھر 7 جون کو ڈائریکٹر ٹوڈ فلپس نے انسٹاگرام پر فلم کے اسکرین پلے کا سرورق پوسٹ کیا اور فلم کے ٹائٹل ‘فولی اے ڈیوکس’ کا انکشاف کیا۔

تاہم ٹیزر میں اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ گلوکارہ فلم میں ہارلے کوئن کا کردار ادا کریں گی یا نہیں ۔

سال 2019 میں آئی فلم جوکر نے باکس آفس پر کمال کردیا تھا۔ اس فلم نے دنیا بھر میں ایک بلین سے زائد امریکی ڈالر کما کر تاریخ رقم کردی تھی۔

اس فلم نے وینس فلم فیسٹیول میں گولڈن لائن جیتا اور بہترین فلم اور ہدایت کار سمیت 11 اکیڈمی ایوارڈ نامزدگی حاصل کی، فلم میں بہترین اداکاری کے لیے فینکس نے آسکر جیتا۔

واضح رہے کہ جوکر: فولی اے ڈیوکس 4 اکتوبر 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی

Tabool ads will show in this div