کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو ایک اور میڈل مل گیا

ریسلر عنایت اللہ نے 65 کلو گرام کیٹیگری میں برانز میڈل جیت لیا
Aug 05, 2022

کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں پاکستان کو ایک اور میڈل مل گیا، 65 کلو گرام کیٹیگری میں ریسلر عنایت اللہ نے برانز میڈل جیت لیا۔

برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں پاکستانی ریسلر عنایت اللہ 65 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل میں شکست کھا گئے تھے تاہم انہوں نے تیسری پوزیشن کا میچ جیت کر برانز میڈل حاصل کرلیا۔

عنایت اللہ نے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے ریسلر کو 0-10 کے بڑے مارجن سے باآسانی شکست دی۔

ریسلنگ ایونٹ میں انعام بٹ اور زمان انور کچھ دیر بعد اپنی کیٹیگریز میں گولڈ میڈل کیلئے مقابلہ کریں گے۔

انعام بٹ کا ریسلنگ کے 86 کلو گرام کیٹیگری کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے دیپک پونیہ سے مقابلہ ہوگا۔

اس سے قبل نوح بٹ ویٹ لفٹنگ میں سونے کا جبکہ جوڈو میں شاہ حسین شاہ کانسی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔

پاکستان

WRESTLING EVENT

commonwealth games 2022

INAYATULLAH

Tabool ads will show in this div