بلوچستان میں سیلاب کے بعد ہیضہ پھیل گیا، پشین میں 2 بچیاں جاں بحق

مختلف علاقوں میں مزید بچے بھی متاثر، ادویات کی قلت

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے بعد ہیضے کی وباء پھوٹ پڑی، پشین میں ہیضے سے 2 کمسن بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔

ضلع پشین کے علاقے کلی شیخالزئی میں گزشتہ روز محمد اسلم نامی شخص کی 2 کمسن بچیاں ہیضے کی بیماری کے باعث جاں بحق ہوگئیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشین ڈاکٹر غفار نے بچوں کی ہیضے سے ہلاکت کی تصدیق کی ہے، جاں بحق ہونیوالی دونوں بچیاں سگی بہنیں ہیں، جن کی عمریں 6 سے 9 سال کے درمیان ہیں۔

ڈب خانزئی میں بھی ہیضے سے متاثر ہونیوالے بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن اسپتال میں ادویات کے فقدان کے باعث متاثرہ بچوں کو گھر بھیج دیا گیا۔

علاقہ مکینوں نے صوبائی حکومت سے ادویات کی کمی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

cholera

BALOCHISTAN FLOOD

Tabool ads will show in this div