فیصل نیازی کا استعفیٰ منظور، ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

پی پی 209 میں ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ دو ستمبر کو ہوگی

الیکشن کمیشن ن لیگی ایم پی اے فیصل نیازی کا استعفٰی منظورکرلیا۔ الیکشن کمیشن نے پی پی 209 خانیوال میں ضمنی انتخاب کا شیڈول بھی جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 15 سے 17 اگست تک امیدوار اپنے کاغذات جمع کرا سکتے ہیں جبکہ امیدواروں کو انتخابی نشانات یکم ستمبر کو الاٹ کئے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 209 خانیوال میں ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ دو ستمبر کو ہوگی۔

خیال رہے کہ ن لیگ کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے 22 مئی کو استعفیٰ دیا تھا جو منظور کرلیا گیا تھا۔

ELECTION COMMISSION

BYE ELECTIONS

تبولا

Tabool ads will show in this div
Hamza Gilani Aug 05, 2022 10:17pm
ہر جماعت کے باتھ رومز میں پڑھے رہنے والے لوٹے ۔۔۔

تبولا

Tabool ads will show in this div