خیبر پختونخوا حکومت کا 58 اسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ

کیٹگری سی اور ڈی اسپتال نجی شعبے کے تعاون سے چلائے جائیں گے
Aug 05, 2022

خیبر پختونخوا حکومت کا محکمہ صحت میں اصلاحات کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔58 اسپتالوں کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق 3 قبائلی سمیت 24 اضلاع کے کیٹگری سی اور ڈی اسپتال نجی شعبے کے تعاون سےچلائے جائیں گے۔

سرکاری اسپتال نجی کمپنیوں کودیئے جائیں گے۔ اسپتالوں کی نجکاری کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا۔

حکام کا موقف ہے کہ موجودہ نظام میں اسپتالوں میں معائنے کے لیے درکار مشینیں خراب ہونے، عملے کی غیر حاضری، ادویات کی عدم فراہمی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ٹھیکے پر دیے گئے مراکز صحت نجی فرمز کے ذریعے چلائے جاتے ہیں جو مشینوں کی دیکھ بھال، بلاتعطل معائنے کی سہولیات، عملے کی حاضری اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بناتی ہیں۔

محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ اس سے قبل خراب کارکردگی کی وجہ سے نجی کمپنیوں کو جو مراکز فراہم کیے گئے تھے، ان کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

privatization

Health Department KP

Tabool ads will show in this div