پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کا اختیار کمپنیوں کو دینے کی تجویز

سماء نے وزارت توانائی کی دستاویز حاصل کرلیں

وزارت توانائی نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز تیار کرلی۔ اوگرا کی مجوزہ سفارشات منظور ہونے کی صورت میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے تعین کا اختیار پیٹرولیم کمپنیوں کو مل جائے گا۔ سماء نے متعلقہ دستاویز حاصل کرلیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اُتار چڑھاؤ کے طریقۂ کار میں بڑی تبدیلی متوقع ہے۔ وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن نے تیل کی قیمتوں کے تعین کا اختیار یکم نومبر سے پیٹرولیم کمپنیوں کے سپرد کرنے کی تجویز دے دی۔

سماء کی حاصل کردہ دستاویز کے مطابق پیٹرولیم کمپنیاں طلب اور رسد کی بنیاد پر تیل کی قیمتیں طے کریں گی، اوگرا قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے ممکنہ اثرات کا تجزیہ کرکے رپورٹ پیش کریگی، اس مقصد کیلئے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق فریٹ چارجز، ڈیلرز مارجن، سیلز ٹیکس ریونیو سمیت تمام پہلووں کا جائزہ لیا جائے گا۔

اوگرا کی سفارشات اقتصادی رابطہ کمیٹی میں 15 ستمبر تک پیش کی جائیں گی، اس کے بعد وفاقی کابینہ سے بھی منظوری لی جاسکتی ہے، منظوری کا عمل مکمل ہونے کے بعد یکم نومبر 2022ء سے عملدرآمد کا امکان ہے۔

دستاویز کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں بھی 63 فیصد اضافے کی تجویز ہے، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر مارجن 3 روپے 63 پیسے سے بڑھ کر 6 روپے فی لیٹر ہوجائے گا۔

petroleum prices

petrol price

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div