سونا مزید سستا ہوگیا

فی تولہ نرخ 1300 روپے گر گئے

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی ہوگئی، فی تولہ نرخ 1300 روپے گر گئے۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت 1300 روپے کمی سے ایک لاکھ ایک لاکھ 41 ہزار 900 روپے جبکہ دس گرام سونا 1115 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 565 روپے کا ہوگیا۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ ایک ڈالر بڑھ گئے، فی اونس سونا ایک ہزار 788 ڈالر کا ہوگیا۔

پاکستان میں فی تولہ چاندی 1620 اور دس گرام 1388.88 روپے میں فروخت ہورہی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں نرخ 20.18 ڈالر ہیں۔

پاکستان

Gold rates

Silver rates

Tabool ads will show in this div