ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 7 ہزار تک پہنچ گیا

مختلف شہروں میں 12 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ
Aug 05, 2022

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 461 میگا واٹ تک پہنچ گیا، ملک کے مختلف حصوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک تجاوز کر گیا۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 20 ہزار 539 جبکہ طلب 28 ہزار میگا واٹ ہے، طلب و رسد کا فرق 7 ہزار 461 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 8 سے 12 گھنٹے ہورہی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں محرم الحرام کے آغاز کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے، جن علاقوں میں 3 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی تھی اب وہاں تقریباً 10 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔

پاکستان

Loadshedding

Energy Crisis

Tabool ads will show in this div