عالیہ بھٹ کی فلم ‘ڈارلنگز’کیخلاف بائیکاٹ مہم کیوں؟

فلم ’ڈارلنگز‘ 5 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی

بھارت میں سوشل میڈیا پر ڈارلنگ فلم کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلایا جارہا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ فلم مردوں کے خلاف بنائی گئی ہے۔

فلم ‘ڈارلنگز’ 5 اگست کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی، فلم کے ٹریلر کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا گیا ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے فلم میں مردوں کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع کی ہے۔

دوسری جانب فلم ‘ڈارلنگز’ کے خلاف بائیکاٹ مہم شروع ہونے پر بول پڑیں، عالیہ بھٹ نے ایک اںٹرویو میں کہا ہے آج کل سانس لینے پر بھی تنقید کی جاتی ہے، غلطی انسان سے ہوتی ہے، دراصل ہمیں لفظ بائیکاٹ کا ہی بائیکاٹ کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ بُرا اس وقت ہوگا جب میں کچھ غلط کروں اور مجھے اس کی فکر نہ ہو کہ میں یہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈارلنگز کی کہانی ایک محلے میں رہنے والی ماں اور بیٹی پر مبنی ہے جنہیں حمزہ نامی شخص کی تلاش رہتی ہے۔

Alia bhatt

Tabool ads will show in this div