اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں 8 فلسطینی شہید، 40 زخمی

شہداء میں پانچ سالہ بچی بھی شامل ہے

غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اسلامی جہاد گروپ کے کمانڈر سمیت 8 فلسطینی شہید، 40 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے جمعہ کو غزہ پر حملہ کیا جس میں اسلامی جہاد گروپ کے کمانڈر اور ایک پانچ سالہ بچی سمیت کم از کم 8 افراد شہید ہوگئے ہیں۔

تیسیر الجباری فلسطینی مزاحمتی گروپ اسلامی جہاد کے فوجی دستے القدس بریگیڈ کے کمانڈر تھے جو غزہ شہر کے وسط میں واقع سات منزلہ فلسطین ٹاور کے ایک اپارٹمنٹ میں مقیم تھے۔

غزہ میں وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، شہداء میں کئی افراد کی حالت تشیشناک ہے۔

Palestine

middle east

ISRAELI AIR STRIKE

Tabool ads will show in this div