عمران خان کو شوکاز نوٹس سمیت دیگر کیسز کی الیکشن کمیشن میں سماعت مقرر

پی ڈی ایم اور محسن شاہنواز رانجھا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس 23 اگست کو سماعت کیلئے مقرر کرديا، عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر پی ڈی ایم ریفرنس بھی سماعت کیلئے مقرر کرديا گيا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تین اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر کردیئے، پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شوکاز نوٹس کی سماعت 23 اگست کو ہوگی۔

تفصیلات پڑھیں: تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز حاصل کئے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ

ممنوعہ فنڈنگ پر چیئرمین پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، عمران خان سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کیوں نہ غیر ملکی فنڈنگ ضبط کرلی جائے۔

ای سی پی نے عمران خان کی نااہلی کیلئے پی ڈی ایم کے 5 ایم این ایز کی جانب سے دائر ریفرنس بھی سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، الیکشن کمیشن اس کی سماعت 18 اگست کو کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محسن شاہنواز رانجھا نے بھی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس کی سماعت 24 اگست کو مقرر کی گئی ہے۔

محسن شاہنواز رانجھا نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے جو تحائف لیے انہیں اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا، اثاثے ظاہر نہ کرنے پر پی ٹی آیئ چیئرمین کو نااہل قرار دیا جائے۔

مزید جانیے: تحریک انصاف کا 16 بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2 اگست منگل کو فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بیرون ملک سے حاصل کی گئی فنڈنگ غیر قانونی ہے۔

IMRAN KHAN

Foreign Funding Case

PTI FOREIGN FUNDING CASE

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div