ملتان : پی ٹی آئی کارکنان کا شاہ محمود قریشی کے خلاف احتجاج
شاہ محمود نے این اے 157 میں اپنی بیٹی کو نامزدکیا،کارکنان
ملتان میں الیکشن کمیشن آفس کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے پارٹی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی این اے 157 میں اپنی بیٹی مہر بانو قریشی کو نامزد کرکے موروثی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے این اے 157 کےلیے کاغزات نامزدگی جمع کرانے والے انجینئر وسیم عباس نے ٹکٹ کے حصول کے لیے بنی گالہ کے سامنے دھرنے کا بھی اعلان کیا۔
وسیم عباس کا کہنا ہے کہ ہم نے ووٹ تبدیلی کو دیا ہے، ہماری ان مورثی سیاست سے جان چھڑوائی جائے. یہ کون سی تبدیلی ہے جو مورثیت کے لیبل میں لپیٹ کر ہمیں دی جا رہی ہے۔
کارکنان کا کہنا ہے کہ مخدوم شاہ محمود قریشی موروثی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔ اور ہم ایسی سیاست کو نہیں مانتے۔