لاہور میں 14 سالہ گونگی بہری لڑکی سے مبینہ زیادتی

ملزمان کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ورثاء

لاہور میں قوت گویائی و سماعت سے محروم چودہ سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا-

لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں گونگی بہری 14 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، جب کہ ملزم کی جانب سے لڑکی کے اہل خانہ کو دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ رواں سال چار اپریل کو پیش آیا۔ لڑکی گھر کے باہر موجود تھی کہ تنویر نامی شخص ورغلاء کر ساتھ والے مکان میں لے گیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔

لڑکی کے والد کی درخواست پر متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروانے کے بعد پولیس کی جانب نے چار ماہ گزر جانے کے بعد مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جب کہ پولیس کا دعوی ہے کہ ملزم جلد قانون کی گرفت میں ہوگا۔

RAPE CASE

child pornography

Tabool ads will show in this div