برطانیہ میں دو پاکستانی ڈاکٹر بھائیوں نے کمال کردیا

دنیا کے 10 ممالک کو ادویات بھیجتے ہیں، ڈاکٹر عامر نواز

برطانیہ میں دو پاکستانی ڈاکٹر بھائیوں نے کمال کردیا، فارماسیوٹیکل کمپنی بنا کر دس دیگر ممالک کو ادویات بھیج رہے ہیں۔

دیار غیر سے پاکستان کو زرمبادلہ بھیجنے والوں کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، برطانوی شہر برمنگھم میں دو پاکستانی نژاد برطانوی بھائیوں ڈاکٹر قمر نواز اور ڈاکٹر عامر نواز کی خدمات کا اعتراف برطانوی حکومت بھی کرتی ہے، دونوں نے فارماسیوٹیکل کمپنی بنا کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

ڈاکٹر عامر نواز نے سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ دنیا کے دس ممالک کو ادویات بیچتے ہیں مگر ان کا دل آج بھی پاکستان کیلئے دھڑکتا ہے، انہوں نے بتایا کہ انکی دوائیں برطانیہ کے 600 ہسپتالوں میں استعمال کی جارہی ہیں۔

قائد اعظم ٹرسٹ برطانیہ کے چیئرمین راجہ اشتیاق نے کہا پاکستان کی گرتی ہوئی اکانومی سے اوور سیز پاکستانی سخت پریشان ہیں، سیاستدان پاکستان کو مزید نقسان نہ پہنچائیں، اس سے بچیں اور پاکستان کیلئے سوچیں۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے سیاسی رہنماوں کو اپنی ذات کی بجائے ملک کے مفادات میں فیصلے کرنے پر زور دیا تاکہ پاکستان بحران سے نکل سکے۔

UK

OVERSEES PAKISTANI

Tabool ads will show in this div