ملک میں کورونا سے مزید 2 اموات، 750 نئے کیسز

164 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے

پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا مزید 2 مریض دم توڑ گئے، 750 نئے مریض سامنے آگئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 3.60 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سندھ میں 119، پنجاب 401، خیبرپختونخوا 110، بلوچستان 8، اسلام آباد 78، گلگت بلتستان 6 اور آزاد کشمیر میں 28 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں یک ایک مریض جاں بحق ہوا جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے ہونیوالی اموات کی مجموعی تعداد 30505 ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق مزید 750 افراد میں کورنا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 164 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 13فیصد تک پہنچ گئی، پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 5 فیصد ریکارڈکی گئی۔ راولپنڈی سے 22، فیصل آباد 17، سرگودھا سے15 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے مزید401 کیس سامنے آئے، لاہور سے کورونا کے 288 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

COVID-19

NEW CASES

Tabool ads will show in this div