ملک میں ٹیبل ٹینس کے کھیل پر توجہ دینی چاہیئے،فہد خواجہ

13 سال کی عمر سے ٹیبل ٹینس کھیل رہا ہوں

پاکستان کے ٹیبل ٹینس اسٹار فہد خواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیبل ٹینس کے کھیل پر توجہ دی جانی چاہیئے۔

برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز کے ٹیبل ٹینس ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پاکستانی کھلاڑی فہد خواجہ نے سماء سے خصوصی گفتگو کی۔

فہد خواجہ نے بتایا کہ 13 سال کی عمر سے ٹیبل ٹینس کھیل رہا ہوں اور ہمیشہ اس کھیل کو انجوائے کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں جس طرح کرکٹ پر فوکس ہورہا ہے اس ہی طرح ہر کھیل پر حکومت کو سپورٹ کرنی چاہیے۔

انھوں نے بتایا کہ ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کو مالی معاونت بھی نہیں دی جاتی۔

Table Tennis

Tabool ads will show in this div