کیا گوری خان اور کترینہ ایک ساتھ پردہ پر جلوہ گر ہورہی ہیں؟

کترینہ کیف اور گوری خان کا پراسرار پروجیکٹ کے لیے اشتراک

کترینہ کیف اور گوری خان کے درمیان ایک پرلطف اور پرجوش تعاون جاری ہے! بھارتی اداکارہ اور ماڈل کترینہ کیف نے جُمعرات کو انسٹا گرام پر اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں گوری کو ٹیگ کیا۔

تصاویر میں کترینہ پھولوں کے پرنٹ شدہ لباس میں نظر آئیں۔ کترینہ نے گوری خان کو فلاور اموجی کے ساتھ ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ “کُچھ خاص بہت جلد آرہا ہے”۔ جس پر گوری خان نے بھی دل والے اموجی کے ساتھ جواب لکھا کہ: “عظیم انکشاف کے لیے مُنتظر ہوں”۔

شائقین اب یہ جاننے کے لیے تجسُس کا شکار ہیں کہ دونوں معروف شخصیات نے کیا تعاون کیا ہے۔ کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ کترینہ کچھ ہوم ویئر کلیکشن میں حصہ لے رہی ہیں کیونکہ گوری ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں۔

کچھ مداحوں کا خیال ہے کہ گوری نے اپنی میک اپ لائن ’کی بیوٹی کے لیے کترینہ کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ یہ کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن ایک چیز جسے یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے وہ یہ ہے کہ اس تعاون کا پھولوں کے پرنٹس سے کوئی تعلق ہے۔

Tabool ads will show in this div