کرسی ٹیگین 2020 کے اسقاطِ حمل کے بعد ایک بار پھر امید سے

نئی خوشی نے گھر اور دل کو دوبارہ بھر دیا

ماڈل کریسی ٹیگین اور ایوارڈ یافتہ گلوکار شوہر جان لیجنڈ حمل ضائع ہونے کے تقریباً دو سال بعد ایک اور بچے کی توقع کر رہے ہیں۔

دو سال قبل اکتوبر دو ہزار بیس میں ٹیگین نے اپنے بچے کو کھونے کے تجربے کو بیان کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کیں تھیں۔

بدھ کو انسٹاگرام پر ٹیگین نے اپنے بیبی بمپ کی دو تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ: “ 2020 کے اسقاط حمل کے بعد آنے والی اس خوشی نے ہمارے گھر اور دلوں کو دوبارہ بھر دیا ہے“۔

اپنے حمل کے چیک اپ کے بارے میں انہوں نے لکھا کہ “ ڈاکٹر کی ہر اپائنمنٹ کے بعد میں سوچھتی تھی کہ اگر سب ٹھیک ہوا تو آج میں اعلان کروں گی۔ پھر جب بچہ کی دل کی دھڑکن سُنی تو راحت ملی اور فیصلہ کیا کہ میں ابھی بھی بہت زیادہ نروس ہوں۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں کبھی بھی اعصابی پریشانی کے بجائے جوش و خروش کے ساتھ اپائنمنٹ سے واپسی آؤں گی مگر اب تک سب کچھ بہترین اور خوبصورت ہے اور میں پر امید اور حیرت انگیز محسوس کر رہی ہوں۔“

جوڑے نے 2020 میں دل دہلا دینے والی پوسٹ شیئر کی تھی جس میں جوڑے نے حمل کے 20 ہفتوں میں اپنے بیٹے جیک کے کھو جانے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا تھا۔ اسقاط حمل سے پہلے ٹیگین کو بہت زیادہ خون بہنے کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

اسی سال ٹیگین نے ایک مضمون میں لکھا تھا کہ ڈاکٹروں نے کچھ طبی کامپلیکیشنز بتائی ہیں۔ تاہم اب ٹیگین نے لوگوں سے پُر زور اپیل کی کہ وہ اپنی کہانیاں شیئر کریں اور اُن لوگوں کے ساتھ ہمدردی کریں جو غمگین ہیں۔

Tabool ads will show in this div