پیاروں کی قبور پر لگنے والے سنگ مر مر کے کتبے

لوگ نشانی کیلئے ان کا انتخاب کرتے ہیں

محرم الحرام میں لوگ اپنے پیاروں کی قبروں کیلئے سنگ مرمر سے بنے کتبے تیار کرواتے ہیں،، کاریگر بڑی مہارت کے ساتھ یہ کتبے تیار کرتے ہیں۔

ملتان سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ محمد عارف 32 سال سے یہ کتبے بنا رہے ہیں۔ سما سے گفتگو میں محمد عارف کا کہنا تھا کہ سنگ مرمر سے بنے کتبے لوگ خرید کر جاتے ہیں تاکہ نشانی رہ سکے۔

محمد عارف کا مزید کہنا تھا کہ ان کو بنانے میں بھی لوگوں کی مرضی کا خیال رکھا جاتا ہے، کوئی ان پر زندگی کی حقیقت بتاتا ہے، کوئی اشعار تو کہیں اپنے پیاروں کی یاد میں لکھے الفاظ جو مردوں کو پہنچان دیتے ہیں۔ ملتان میں لگنے والے ایک کتبہ کی قیمت ایک ہزار سے زائد ہے۔ دیکھتے ہیں محسن علی کی یہ رپورٹ

Multan

graveyard

MARBLE

Tabool ads will show in this div