وائٹ ہاؤس کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد زخمی

زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے

وائٹ ہاؤس کے قریب بجلی گرنے سے چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات کو وائٹ ہاؤس کے قریب پارک میں آسمانی بجلی گرنے سے دو مرد اور دو خواتین شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، چاروں افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جائے وقوعہ پر متعدد ایمبولینسز اور ایک فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی موجود تھی، جمعرات کو واشنگٹن میں گرج چمک کے ساتھ شدید طوفانی بارش ہوئی۔

واشنگٹن کے فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ویتو میگیئلو نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے سیکرٹ سروس کے افسران اور پارک پولیس نے ان کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ایمرجنسی سروس سے رابطہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب آسمانی بجلی گری تو یہ چار افراد ایک درخت کے قریب کھڑے تھے، جب بادل اور آسمانی بجلی گرج رہے ہوں تو بہتر یہی ہوتا ہے درختوں سے دور رہا جائے۔

weather

lightning

WHITE HOUSE

AMERICA

Tabool ads will show in this div