پنجاب کی نئی کابینہ؛ بزدار دور کے 16 وزرا نظر انداز

فیاض الحسن چوہان، عمار یاسر، صمصام بخاری اور ہاشم جواں بخت بھی نئی کابینہ میں جگہ نہ بناسکے

وزراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی کابینہ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کابینہ کے بڑے ناموں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

پنجاب کی نئی کابینہ میں عثمان بزدار کے دور میں 16 سولہ وزراء شامل نہیں کئے گئے۔ اور ان میں فیاض الحسن چوہان، یاور بخاری، چوہدری ظہیرالدین اور تیمور بھٹی کو کوئی وزارت نہیں ملی۔

اختر ملک، چوہدری اخلاق، سید الحسن شاہ، راجہ راشد حفیظ بھی نئی کابینہ سے آوٹ کردیئے گئے ہیں، جب کہ ہاشم جواں بخت، صمصام بخاری، جہانزیب کھچی اور آشفہ ریاض فتیانہ بھی پرویزالہیٰ کی کابینہ میں شامل نہیں کئے گئے۔

عثمان بزدار دور کے باؤ رضوان ، حافظ عمار یاسر، کرنل (ر) انوار اور شوکت لالیکا بھی نئی کابینہ میں دوبارہ وزیر نہیں بن سکے۔

PTI

PERVAIZ ELAHI

USMAN BUZDAR

Tabool ads will show in this div