کشمیر پریمئیر لیگ،راولا کوٹ ہاکس نےاحمد شہزاد کوکپتان مقررکردیا

راولا کوٹ میں یادگار ٹرافی ٹور کیا

کشمیرپریمئیرلیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے دفاعی چیمپین راولاکوٹ ہاکس نےاحمد شہزاد کو کپتان مقرر کردیا ہے۔

جمعرات کو دفاعی چیمپین راولا کوٹ ہاکس نے اپنی ہوم سٹی راولا کوٹ میں یادگار ٹرافی ٹور کیا۔

ٹرافی کو بنجوسہ جھیل اورشہر کے مختلف مقامات لے جایا گیا۔ ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے پریس کلب کا دورہ بھی کیا۔

کشمیر پریمئیر لیگ کی دفاعی چیمین راولا کوٹ ہاکس نے احمد شہزاد کو سیزن ٹو کے لیے کپتان مقرر کردیا۔

ٹیم کےچئیرمین جان ولی شاہین نے بتایا کہ احمد شہزاد نے گزشتہ سیزن میں نہ صرف ہماری کامیابی میں اہم کردار کیا بلکہ ساتھ ہی ہمارے نوجوان کرکٹرز کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

اس موقع پر احمد شہزاد نے کہا کہ راولا کوٹ ہاکس کی ٹیم ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ گزشتہ سیزن میں ٹائٹل کی کامیابی ان کے کرئیرکے یادگار لمحات میں سے ایک ہے اور سیزن ٹو میں اپنی قیادت میں ٹائٹل کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم کے نوجوان اور خصوصا کشمیری کرکٹرز کے ساتھ اپنے تجربے کو شئیر کروں گا اور ان کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ ارشد خان نے کہا کہ احمد شہزاد کو کپتان مقرر کرنے پر ان کے لیے نیک خواہشات ہیں۔ امید ہے کہ ٹیم ان کی قیادت میں بہترین کارکردگی دکھائے گی۔

اس موقع پر ٹیم کے چیرمین جان ولی شاہین ، کپتان احمد شہزاد ، میٹنور یاسر حمید،آصف آفریدی، ثمین گل نے کشمیر پریمئیر لیگ ٹرافی کے ہمراہ پورے شہر کا دورہ کیا۔

ahmed shehzad

Kashmir Premier League

RAWALAKOT HAWKS

Tabool ads will show in this div