روپیہ اس وقت انڈر ویلیو اور ڈالراوور ویلیو ہے،مفتاح اسماعیل

ویلیو وہ ہوتی ہے جو مارکیٹ متعین کرتی ہے

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے تسلیم کیا ہے کہ مارکیٹ میں اس وقت روپیہ انڈر ویلیو اور ڈالراوور ویلیو ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سماء سے خصوصی بات چیت میں وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےبتایا کہ اس وقت روپیہ انڈرویلیو اورڈالراوورویلیو ہے۔

وزیرخزانہ نے تسلیم کیا کہ رئیل افیکٹو ایکس چینج ریٹ کے حساب سے روپیہ انڈر ویلیو ہے، ویلیو وہ ہوتی ہے جو مارکیٹ متعین کرتی ہے تاہم مارکیٹ میں اس وقت ڈالر اوور ویلیو ہے اور ڈالر کی دنیا بھر میں دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں قدر بڑھی ہے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈالر کی قدر بڑھنے میں بینکوں کا کردار نہیں ہے۔

وزیرخزانہ نے بتایا کہ چین سے قرضہ رول اوور ہوگیا ہے جب کہ دوسرے ممالک سے بھی قرضے روول اوور ہورہے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) سے معاہدے کے تحت 1 ارب 20 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

وزیرخزانہ نے انٹرسٹ ریٹ پر بات کرنے سے گریز کیا۔

dollar

FOREX Rates

Miftah Ismail

Tabool ads will show in this div