ہاکی ٹیم کی کامن ویلتھ گیمز میں بدترین کارکردگی،سابق کپتان سمیع اللہ خان کی کڑی تنقید

ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر کے استعفی کا مطالبہ

پاکستان ہاکی ٹیم کی کامن ویلتھ گیمز میں بدترین کارکردگی پر سابق کپتان سمیع اللہ خان نے کڑی تنقید کی ہے۔

سماء سے خصوصی بات کرتےہوئے سمیع اللہ خان نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر کے استعفی کا مطالبہ کردیا۔

انھوں نے کہا کہ اگر موجودہ صدر7 سال میں بہتری نہیں لاسکے تو کسی اور کو موقع دیں۔

سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی پرفارمنس توقعات کے مطابق نہیں رہی اور جنوبی افریقہ کے خلاف جو میچ ڈرا ہوا اس سے ٹیم کو نقصان ہوا۔

انھوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان ہاکی ٹیم پراگر محنت کی جائے تو پہلے جیسی ٹیم واپس آسکتی ہے تاہم کھلاڑیوں اور کوچز کو معاوضہ نہیں مل رہا ہے جس کا بہت افسوس ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومتِ پاکستان کو ہاکی کے کھیل کے بارے میں سوچنا چاہیے اور کھلاڑیوں کو بہت کم معاوضہ ملتا ہے اور وہ ایسے نہیں کھیل سکتے۔

سمیع اللہ نے افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ پی ایچ ایف میں جب سیاست ہوگی تو قومی کھیل کا بدترین حال ہوگا۔

pakistan hockey federation

Tabool ads will show in this div