قومی اسمبلی کے9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کے شیڈول کا اعلان

کاغذات نامزدگی10سے 13اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کی منظوری سے خالی ہونے والے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے ارکان کے استعفوں کے بعد خالی والی 9 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ان حلقوں کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 10 سے 13 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی، اور ضمنی انتخاب کےلیے پولنگ 25 ستمبرکو ہوگی۔

الیکشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابات قومی اسمبلی کے حلقہ 22 مردان، حلقہ 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر کراچی، این اے 239 کورنگی اور این اے 246 کراچی ساؤتھ میں ہوں گے۔ یہ نشستیں تحریک انصاف کےارکان کےاستعفوں کے باعث خالی ہوئی تھیں۔

Zabih Ullah Farid Aug 05, 2022 12:16pm
زبردست مزہ آ گیا. مفت کی تنخواہ لے رہے تھے اسمبلی میں بھی نہیں جاتے تھے.
Tabool ads will show in this div