بلوچستان: سوراب اور گرد و نواح میں زلزلہ

کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں

بلوچستان کے علاقے سوراب میں زلزلے (Earthquake ) کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق جمعہ 5 اگست کی صبح بلوچستان کے علاقے سوراب میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔ پیماہ مرکز کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 24 کلو میٹر تھی، جب کہ زلزلے کا مرکز سوراب سے 25 کلو میٹر مفرب کی جانب تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رات گئے چترال اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

کوئٹہ

earthquake

بلوچستان

SOHRAB

Tabool ads will show in this div