کوئٹہ اور کوہاٹ میں دستی بم حملے، ایک شخص جاں بحق،14 افراد زخمی

دھماکے میں زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا،حکام

کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر دستی بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا جوائنٹ روڈ پر دوکانی بابا چوک کے قریب ہوا جہاں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں بھی پولیس ناکے پر دہشت گردوں کے دستی بم حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ جرما کے قریب یونیورسٹی روڈ پر پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا۔ حملے میں دو اہلکار افتخار اور عابد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ

quetta blast

balochistan police

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div