اداکارہ مہوش حیات نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز حاصل کرلیا

اسی حوالے سے مہوش حیات نے بھی خوشی کا اظہار کیا

مارول سنیمیٹک ورلڈ کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز مس مارول کے ذریعے بین الاقوامی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ مہوش حیات نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔

اداکارہ مہوش حیات کو یوکے مسلم فلم(یوکے ایم ایف) کےسرپرستوں(پیٹرنز) میں شامل کرلیا گیا ،ڈزنی کی اسکرین رائٹر اور ہدایت کارہ لینا خان بھی یوکے ایم ایف کی سرپرست بن گئیں۔

یوکے مسلم فلم نے اس بات کا اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا ہے، یوکے مسلم فلم کی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت فخر ہے کہ ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات اور معروف مصنفہ اور ہدایت کارہ لینا خان یوکے ایم ایف کے سرپرستوں میں شامل ہوگئی ہیں۔

اسی حوالے سے مہوش حیات نے بھی خوشی کا اظہار کیا کہ عالمی تنظیم نے انہیں اپنا سرپرست مقرر کیا اور انہیں امید ہے کہ ان کی شمولیت سے تنظیم سمیت ابھرتے ہوئے مسلمان شوبز شخصیات کو بھی فائدہ ملے گا۔

مہوش حیات کی طرح لینا خان نے بھی ‘یوکے مسلم فلم’ کی سرپرست مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

mehwish hayat

Tabool ads will show in this div